عمران خان کے دوست پر امریکہ میں مشکل وقت آ گیا

نیویارک (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے دوست سابق امریکی صدر پر مشکل وقت ا گیا ہے ۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مین ہٹن سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے 3 بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ مین ہٹن سپریم کورٹ کے جج کے مطابق ٹرمپ اور ان بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت اگلے برس 2 اکتوبر 2023ء کو ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالتِ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اوران کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔ رواں برس ستمبر میں نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے ٹرمپ، ان کے خاندان اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close