دوست ملک ترکیہ میں شدید زلزلہ

استنبول (پی این آئی) عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں زلزلہ آیا ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیہ کے شمال مغرب میں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز استنبول کے مشرق میں 170 کلو میٹر دور تھا۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوری طور پر اس زلزلے سے ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close