عمران خان کی وجہ سے ملک میں مارشل لا نہ لگایا جاسکا، بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج ملک میں اگر مارشل لاء نہیں تو عمران خان کی وجہ سے نہیں ہے، نواز شریف اور آصف زرداری نے پوری کوشش کی کیونکہ یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

 

 

لاہور کے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو کوئی باہر سے آواز بھی دے تو وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں لیکن ابھی وہ باہر ہی نہیں نکل رہے، چلمن سے لگے بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اجتماع 26 نومبر کو ہے، اقبال پارک میں 25 سے 30 ہزار افراد کے لیے خیمہ بستی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں استحکام کے لیے الیکشن ہو، 26 نومبر کا اجتماع یہ یقینی بنائے گا کہ ہم اس حکومت سے چھٹکارا پائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close