عمران خان سے ملاقات کیلئے کونسی غیر ملکی شخصیت زمان پارک لاہور پہنچ گئی؟ حکومتی حلقوں میںتشویش

لاہور(پی این آئی)برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔برطانوی ہائی کمشنر نے عمران خان کی عیادت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

 

ملاقات میں برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔عمران خان نے پنجاب حکومت کو انگلش ٹیم کے دورے کے دوران بہترین سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عمران خان نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close