قومی اسمبلی میں حکومت متعدد سوالوں کے تحریری جواب دینے میں ناکام ہو گئی، کئی سوالوں کو موخر کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں حکومت متعدد سوالوں کے تحریری جواب دینے میں ناکام ہوگئی جس کیباعث کئی سوالوں کوموخر کردیا گیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کو ہدایت کی جن وزارتوں کے سوال دوسری بار ڈیفر ہوئے ہیں ان کے سیکرٹریز کو سمن کریں، یہ ممبران کا استحقاق مجروع ہوا ہے۔

وزارت سیفران نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ اس وقت ملک میں 1282963رجسٹرڈ افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جن کی تصدیق / توثیق ،دستاویز کی تجدید و معلومات کی توثیق کی مشق (ڈی آر آئی وی ای)کے ذریعے کی گئی ہے،ڈی آر آئی وی ای کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کے 136490غیر دستاویز شدہ افرادکو بھی دستاویز میں شامل کیا گیا ہے، جن کی توثیق زیر عمل ہے، اگر مقررہ طریقہ کار کے تحت خاندان کے مذکورہ افراد اہل قرار پاتے ہیںتو 1282963میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالاے کے دوران کئی سوالوں کے جواب نہ آنے پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج بہت سارے سوالات کے جواب نہیں آئے ، رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ کیوں وقت ضائع کہا جاتا ہے،یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، اسپیکر نے اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کو ہدایت کی جن وزارتوں کے سوال دوسری بار ڈیفر ہوئے ہیں ان کے سیکرٹریز کو سمن کریں، یہ ممبران کا استحقاق مجروع ہوا ہے۔ رکن اسمبلی شمیم آرا پنہور کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت سیفران نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت ملک میں 1282963رجسٹرڈ افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جن کی تصدیق / توثیق ،دستاویز کی تجدید و معلومات کی توثیق کی مشق (ڈی آر آئی وی ای)کے ذریعے کی گئی ہے،ڈی آر آئی وی ای کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کے 136490غیر دستاویز شدہ افرادکو بھی دستاویز میں شامل کیا گیا ہے،

جن کی توثیق زیر عمل ہے، اگر مقررہ طریقہ کار کے تحت خاندان کے مذکورہ افراد اہل قرار پاتے ہیںتو 1282963میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ رکن اسمبلی عالیہ کامران کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت اوورسیز پاکستانیز نے ایوان کو بتایا کہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ، بی ای اینڈ اوای، وزارت سے منسلک محکمہ ہے،امیگریشن آرڈنینس 1979اور امیگریشن قواعد1979 کی رو سے بی ای اینڈ اوای بیرون ملک ملازمت سے متعلق عمل کو منضبط اور ملک میں سمندر پار ملازمت کو فروغ دینے والوں کی سرگرمیوں کی نگرانی / ان میں سہولت پیدا کرتا ہے ۔ اپریل 2022 سے (آج تک)بیرون ملک ملازمت کے لئے بی ای اینڈ اوائی کے ذریعے 506,247پاکستانی شہریوں کا اندراج کیا گیا، اپریل 2022سے آج تک بی ای اینڈ اوای کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کے لئے506247 نقل مکانی کا ارادہ کرنے والوں کا اندراج کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close