پاکستان واپسی سے قبل نواز شریف کو امریکا جانے کا مشورہ، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے علاج کیلئے امریکا جانے کا مشورہ دے دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف وطن واپسی سے قبل اپنا علاج مکمل کرائیں۔لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈاکٹرز نے انہیں وطن واپسی سے قبل علاج کی غرض سے امریکا جانے کا مشورہ دے دیا ہے، نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو شیڈول سے آگاہ کردیا ہے۔

برطانیہ میں آپریشن کے بعد نوازشریف وطن واپسی کا ٹائم فریم دیں گے، نوازشریف اور مریم نواز اکٹھے وطن واپس آئیں گےڈاکٹرز نے نوازشریف کو وطن واپسی سے قبل علاج مکمل کرانے کی تجویز دی ہے، جس پر اہلخانہ نے نوازشریف کی امریکا روانگی کیلئے سفارتخانے سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close