سیکیورٹی ہائی الرٹ، کیا ہونیوالا ہے؟ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی 10 راستوں پر متوقع امن عامہ کی صورتحال میں باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوسکے گی، امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات سے لیس پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔دوسری جانب لانگ مارچ کی وفاقی دارالحکومت میں انٹری روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں، اسلام آباد پولیس نے مطاہرین سے مختلف طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں کو 50 ہزار آنسو گیس شیل اور 500 سے زائد گنز دے دی گئیں، 500 ربر گنز،37 ہزار کارتوس،17 پیپر گنز اور 11 ہزار پیپر بال بھی فراہم کر دئیے گئے، مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے ٹیموں کو اسپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار کو بھی الرٹ رکھا جائے گا، اسلام آباد پولیس کے علاوہ 5 ہزار رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، جب کہ سندھ پولیس کے 5 ہزار اہلکار بھی اسلام آباد پولیس کی معاونت کریں گے، 4700 ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے، افسران سمیت اسلام آباد پولیس کے 3 ہزار اہلکار ایک شفٹ میں ڈیوٹی دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close