لندن، ہاؤس آف لارڈز، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث، لارڈ قربان نے حق ادا کر دیا، فہیم کیانی کا خراج تحسین

برمنگھم (پی این آئی) راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے لار ڈ قربان حسین کی طرف ہاؤس آف لار ڈذ میں کشمیر کے مسئلہ پر آفیشیل بحث کروانے پر عالمی سطح پر 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے خلاف ایک بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔ جس میں انہوں نے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کیا۔

برطانوی فارن کامن ویلتھ آفس لار ڈ قربان حسین کی طرف سے اٹھاے ہوئے سوالات کا جواب نہ دے سکا۔ لار ڈ قربان نے اعداد وشمار کے ساتھ عالمی اداروں کی بھارت کے اپنی اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو ہیش کیا۔دیگر ممبران ہاؤس آف لار ڈز نے برطانیہ کی بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کوانسانی حقوق کے ساتھ مشروط کرنے کو کہا۔ راجہ فہیم کیانی نے کہا اس بحث کے نتیجہ میں ہاوس آف لار ڈز میں کشمیر پر لارڈز کی توجہ کو مبذول کروانے اور حکومت کو مسئلہ کے حل کے لیے اپنا حقیقی کردار ادا کرنے کے حوالے سے ایک احسن قدم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close