توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت کا معاملہ، زلفی بخاری نے عمرفاروق کو بڑا چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمر فاروق کوئی ایک رسید دکھا دیں کہ گھڑی اسے فروخت کی گئی ہو،عمر فاروق سے جھوٹ کیوں کہلوایا جا رہا ہے؟اس کو کیا لالچ دی گئی کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے؟۔

 

 

 

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میری عمر فاروق سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی،عمر فاروق مجھ سے ملاقات کی ایک تصویر دکھا دیں،ہوسکتا ہے عمر فاروق کو فراڈ کے کیسز میں ریلیف کا لالچ دیا گیا ہو،ایک چینل اس پروپیگنڈے میں شریک ہے،یہ ٹی وی پر جھوٹ بیٹھ کر جھوٹ بولتا ہے اس کو کوئی خوف نہیں،اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔جس نے بھی یہ منصوبہ بنایا ہے اس میں کچھ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے تحائف کا خریدار سامنے آیا تھا۔دبئی کی کاروباری شخصیت عمرفاروق نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں تحائف خریدے تھے، عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی آئیں اور سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے تھے۔تاہم تحقیقاتی صحافی طاہر عمران میاں کی رپورٹ نے بظاہر عمرفاروق کے دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا۔

 

 

 

 

فرح خان کے امیگریشن ڈیٹا اور عمر فاروق ظہور کے دعوؤں کے مطابق توشہ خان کی گھڑی اور دوسری قیمتی اشیا کے فروخت کا اپریل 2019 میں فرح خان کے ہاتھوں دبئی میں فروخت کیا جانا ممکن نہیں کیونکہ فرح خان اپریل کے ایک بڑے حصے میں پاکستانی اور امریکی امیگریشن ڈیٹا کے مطابق امریکا میں موجود تھیں۔ صحافی طاہر عمران میاں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فرح خان اپریل 2019 میں دبئی گئی ہی نہیں۔طاہر عمران میاں کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں فرح خان نے 2 بین الاقوامی دورے کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں