راولپنڈی میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی پرمامور نفری کو کیسا کھانا مل رہا ہے؟ اہلکار پھٹ پڑے

راولپنڈی ( پی این آئی ) راولپنڈی میں ناقص کھانا ملنے پر لانگ مارچ کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے بلائی گئی پولیس نفری کی ایک منظر عام پر آئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سنا جاسکتا ہے کہ پولیس کیمپ دال اے دال اے، کیڑے والی دال اے کے نعروں سے گونج اٹھا کیوں کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے گلہ کیا گیا ہے کہ کافی دنوں سے مسلسل کھانے میں دال کھلائی جارہی ہے۔

 

 

 

سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن کیڑے والی دال کھلائی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی نے پولیس اہلکارں کی ناقص کھانے سے متعلق وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، متعلقہ افسران کھانا تقسیم کرنے سے پہلے خود چیک کریں۔دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے اہلکاروں اور افسران پر لانگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی، سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، دنیانیوز کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ماتحت افسر اور اہلکار لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گا، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، احکامات نہ ماننے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی۔

 

 

 

 

تمام اہلکار اور افسران لانگ مارچ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس کو قائم رکھیں پولیس کی گاڑیاں لانگ کے شرکاء کے لیے استعمال نہیں ہوگی گاڑیوں کا استعمال صرف مارچ کی سکیورٹی کے لیے کیا جائے گا پولیس اہلکار لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close