عمران خان کی جانب سے مزید دو گھڑیاں فروخت کرنے کی تفصیلات آگئیں، دونوں گھڑیوں کی قیمت کیا تھی؟

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی تحفے میں ملی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںتوشہ خانہ سے متعلق نئے حقائق سامنے لے آئے۔28 نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔

ایک گھڑی کی قیمت 52 لاکھ روپے جبکہ دوسری گھڑی کی قیمت 18 لاکھ روپے دی گئی۔ایک دفعہ پھر سوال اٹھ گیا کہ عمران خان نے دو مزید گھڑیاں پہلے کیش میں بیچیں اور پھر حکومت کو اس رقم کے صرف 20 فیصد کی ادائیگی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close