صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سیکرٹری فنانس آزاد کشمیر سید عصمت اللہ شاہ نے آزاد کشمیر کے مالی امور پر تفصیلی بریفنگ دی

اسلام آباد(آئی اے اعوان )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سیکرٹری فنانس آزاد کشمیر سید عصمت اللہ شاہ نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں آزاد کشمیر کے مالی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ملاقات میں سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری فنانس آزاد کشمیر سید عصمت اللہ شاہ نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مختلف سلائیڈز کے ذریعے آزا دکشمیر کی مالی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس سلسلے میں آزاد کشمیر حکومت کو درپیش مالی مشکلات اور اس حوالے سے درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری فنانس سید عصمت اللہ شاہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزا دکشمیر حکومت کے موجودہ مالی حالات اور درپیش چیلنجز، آمدن اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ان مشکلات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جن میں سے کچھ کا تعلق حکومت پاکستان سے اور کچھ کا تعلق آزاد کشمیر حکومت سے تھا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے متعلقین سے بھی بات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close