آرمی چیف کا بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں کیا ہدایات کیں؟ بڑی خبر

راوالپنڈی ( آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے کہا ہے کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے جمعرات کوبہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف نے بہاولپور اور اوکاڑہ میں فارمیشنز افسران اور دستوں سے گفتگو کی جبکہ آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ایکسرسائز کا بھی مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کور کے دستوں، لڑاکا طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرز نے مشق میں حصہ لیا۔فوجی دستوں نے میدان جنگ کے ماحول میں مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں، افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہااورہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش، جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں