امریکا سپر پاور ہے، عمران خان کا امریکا سے تعلقات بارے ایک اور اہم بیان آگیا

xاسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ امریکا سپر پاور ہے، امریکا سے اچھے تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں۔غیر ملکی میڈيا کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ امریکی سازش کے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے تاہم انہیں صرف اس لیے پاکستانی عوام کے مفاد کے راستے میں حائل نہیں ہونا چاہیے کہ امریکا نے ان کی حکومت گرائی ، سوال یہ ہے کہ آگے کیسے بڑھا جائے۔

عمران خان نے اپنے اوپر مزید قاتلانہ حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ مخالفین کے پاس انہیں راستے سے ہٹانےکا ایک ہی طریقہ ہےکہ جان سے مار دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید محتاط ہوگئے ہیں لیکن قتل کی دھمکیوں سے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، شبہ ہےکہ حملہ آور ایک مہرہ ہے اس کے پیچھے اور لوگ بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close