توشہ خانہ سے حاصل کی گئی گھڑی کہاں فروخت کی تھی؟ زلفی بخاری کا نیا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) زلفی بخاری کا عمران خان کی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف۔ گھڑی اسلام آباد میں شفیق نامی شخص کو فروخت کی تھی اب ڈیلر کی مرضی گھڑی جہاں چاہے فروخت کرے، زلفی بخاری کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شفیق نامی شخص کوفروخت کی تھی اب ڈیلر کی مرضی گھڑی جہاں چاہے فروخت کرے۔

 

 

 

زلفی بخاری نے کہا کہ گھڑی خریدنے کا دعویدار عمرفاروق مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے عمرفاروق ناروے میں بڑے فراڈ میں ملوث ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان نےگھڑی فروخت کر دی انہیں پیسے مل گئے اب ڈیلر کی مرضی ہے وہ گھڑی کو جہاں چاہے فروخت کرے، 2019 میں اسٹائل واچ نامی دبئی کے ڈیلر نےگھڑی فروخت کیلئے پیش کی گھڑی کی فروخت میں فرح خان کس طرح ملوث ہےثابت کیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ گھڑی کی ڈیل شفیق کیساتھ کس نےکی ہےمجھےنہیں معلوم، عمرفاروق کہہ رہا ہے 2 ملین ڈالرکی گھڑی خریدی اورکوئی ثبوت نہیں ہے حیرانی کی بات ہے اتنی بڑی ڈیل کی گئی اورکوئی ثبوت نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت سے رقم پر کیپٹل گین ٹیکس دیا ہوا ہے عمران خان نے گھڑی فروخت کی رقم ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔

 

 

 

دوسری جانب دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے کہا ہے کہ اگر کوئی مانگے گا ت ساڑھے 7ملین درہم کی بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کرسکتا ہوں، بینک سے پیسے نکلوا کرکیش میں رقم دی تھی، میرے پاس گھڑی موجود ہونا ہی ثبوت ہے کہ ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ سماء نیوز میں اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق نے کہا کہ عمران خان کی خریدی گھڑی کا میں مزید ثبوت کیا دوں؟ مجھ سے پیسے کیش میں مانگے گئے میں نے ان کو کیش میں پیسے دے دیئے، یہ گھڑی دنیا میں واحد گھڑی ہے، اس گھڑی کامیرے پاس ہونا ہی ثابت کرتا ہے کہ ٹرانزیکشن ہوئی ہے، جب رقم کی ٹرانزیکشن ہوئی تو میں دبئی میں تھا، میرے پاس فرح آئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شہزاد اکبر نے بتایا تھا یہ گھڑی ہمیں تحفہ ملی تھی اگر آپ کو پسند ہوتو آپ دیکھ لیں،میں نے گھڑی دیکھی اور ان سے گزارش کی کہ میں اس کو دکان پر لے جاکر تصدیق کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں آپ لے جائیں۔

 

 

اس طرح کی گھڑیوں کی قیمت ملین ڈالر ز میں ہوتی ہے یہ شوقین بندوں کیلئے ہوتی ہے۔دکاندار نے کہا کہ اگر آپ یہ گھڑی ہمیں بیچنا چاہتے ہیں تو ہم اس کی پانچ سے چھ ملین ڈالر قیمت دے دیں گے، میں اس سے کہا اگر میں خریدنا چاہوں تو اس نے کہا آپ ضرور لے لیں، کیونکہ اس طرح کی گھڑی دس سے پندرہ ملین ڈالر سے کم نہیں ہے۔مجھے نہیں پتا کہ انہوں نے دو ملین ڈالر میں کیوں بیچ دی، شاید انہو ں نے پہلے تصدیق نہیں کرائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں