تنازعے کے بعد بالآخر فلم جوائے لینڈ سے متعلق مرکزی فلم سنسر بورڈ نے حتمی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔ فلم جوائے لینڈ کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فلم کو دیکھا گیا اور اس کے کچھ حصے حذف کر دیے گئے۔

فل بورڈ نے فلم کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ جوائے لینڈ پر بعض مکاتب فکر کے اعتراض کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی اور کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھ کر معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close