عمران خان کیساتھ جو کچھ ہوا اس میں بیرونی طاقتوں کا کیا کردار ہے؟ خود ہی بتا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اس وقت جو ہو رہا ہے اس سے بیرونی طاقتوں کا کچھ لینا دینا نہیں ہے اور یہ معاملہ مقامی سطح پر ہی حل کرنا ہوگا۔ترک ٹی وی ٹی آر ٹی سے انٹرویو کے دوران اینکر نے عمران خان سے سوال پوچھا ” ماضی میں آپ کہتے رہے ہیں کہ بیرونی طاقتیں ملوث رہی ہیں لیکن اس وقت جو بھی آپ کے ساتھ ہو رہا ہے کیا اب اس میں بھی امریکہ کا کوئی کردار ہے؟”

اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس سے بیرونی طاقتوں کا کیا لینا دینا ہے، یہ اندرونی مسئلہ ہے اور ہمیں مقامی سطح پر ہی اس کو حل کرنا ہوگا۔ بیرونی قوتیں اسی وقت مداخلت کرسکتی ہیں جب آپ کے ملک کے اندر کمزوریاں ہوتی ہیں اور وہ اسی سے ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔اینکر نے پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال پوچھا “پھر آپ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ وہ (بیرونی طاقتیں) پہلے ایکٹو تھیں؟” اس پر عمران خان نے کہا کہ بیرونی طاقتیں اس لیے ایکٹو تھیں کیونکہ اندرونی طور پر کمزوریاں موجود تھیں، بہت سی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا گیا کہ رجیم چینج ہونا چاہیے، سوال یہ ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ کیا ہے؟ یہ صرف جمہوریت کی اصل شکل میں بحالی ہے، پاکستان کے لوگوں کو اجازت دیں کہ وہ خود اپنی حکومت منتخب کرسکیں، یہ نہ ہو کہ مختلف پاور پلیئرز لوگوں پر حکومت کو تھوپیں اور مجرموں کا جتھا لا کر بٹھا دیں اور توقع کریں کہ عوام بھیڑ بکریوں کی طرح ان کو قبول کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں