جنرل الیکشن کب ہوں گے؟ نواز شریف کا لندن سے اہم اعلان

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت کو اب صرف کام کرنا چاہیے۔ حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرے۔لندن میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے ابھی وطن واپس چلا جاؤں، جلد وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے لیکن اس حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا، عمران خان کی ناکام سیاست طعنہ زنی سے آگے نہیں بڑھ سکی، انہوں نے ملک میں جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے۔(ن) لیگ سیاسی عدم استحکام اور نفرت و انتقام کی سیاست کے خلاف ہے، ملک کو معاشی اقتصادی میدان میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔معاشی اقدامات کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو قومی یوتھ لون جیسے پروگرام دے اور کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close