ارشد شریف کیس، فیصل واوڈا اور مراد سعید کو بھی طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)ارشد شریف کیس کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (یف آئی اے)کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر لیا،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعوی کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے،

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، دونوں رہنمائوں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close