آزاد کشمیر میں سیکورٹی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا تاثر غلط ہے، صدر آزاد کشمیر نے واضح کر دیا

باغ (آئی اے اعوان) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیکورٹی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا تاثر غلط ہے اس سے تحریک آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات منصفانہ ہوں گے اور 27 نومبر کو ہر صورت ہوں گے

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا او ر منصفانہ آزاد کشمیر میں سکیورٹی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ کہنا کہ سیکورٹی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے یہ تاثر غلط ہے اور اس سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات پڑیں گے کیونکہ آزاد کشمیر میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ٹیکس کلیکشن آزاد کشمیر حکومت کے باس رہے گی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گااس سلسلہ میں بعض لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کر رکھی ہیں ہم آزاد کشمیر کے ریاستی تشخص کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔ باغ میں سرکٹ بینچ کے قیام کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے بھی بات کروں گا تاہم دریں اثناء ہائی کورٹ کا جو بینچ راولاکوٹ میں چار ماہ بند رہتا ہے وہ اس عرصہ کے لیے باغ منتقل کیا جانا چاہیے۔ بھارت مسئلہ کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے، جس کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ریاستی ڈیموگرافی تبدیل کر نے کیلئے ہندوؤں کی آباد کاری کی جا رہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے مذموم ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے،

امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مجھے بحیثیت صدر آزادکشمیر سرکاری پروٹوکول دیا جو کشمیریوں کے موقف کی تائید ہے، بھارت اگر اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے تو ہمیں بھی اپنا پروگرام جاری رکھنا ہوگا، مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے، بھارتی وزیر دفاع کے آزاد کشمیر پر حملے کی بزدلانہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو ایٹمی پروگرام، اقتصادی ترقی کیلئے اور مسئلہ کشمیر پر متحد اور یک زبان ہونا چاہیے، آزادکشمیر میں سیاسی رواداری موجود ہے، بھارت کے وزیر دفاع کی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو کشمیری 1947 کی اپنی تاریخ دھرائیں گےڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے اجلاس سے سردار میر اکبر خان وزیر زراعت و فشریز، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ فرخ خان چغتائی، وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سردار طارق مسعود، سیکرٹری جنرل ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن راجہ اعتیق احمد خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم شملہ معائدہ کو نہیں مانتے، بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے بعد شملہ معائدہ کی حیثیت ختم ہو گئی اور اس لیے بھی اس میں کشمیری شریک نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق 27 نومبر کو ہی ہوں گے، سروسز ٹربیونل بھی جلد مکمل ہو کر اپنی زمہ داریاں نبھانے کے قابل ہو جائے گا، صدر آزادکشمیر نے باغ میں ہائیکورٹ کے سرکٹ بینچ کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close