سیکیورٹی خدشات، عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں کیا ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پرسیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔زمان پارک میں مزید بلٹ پروف شیشے پہنچا دیئے گئے۔زمان پارک کی کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے لگا دیے گئے۔سیکورٹی نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے ٹرک کو چیک کیا۔ٹرک کو چیکنگ کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی اجازت دی گئی۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے لگائے گئے۔عمران خان سیاسی مصروفیات محدود کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزار رہے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کو ٹیلی فون کے ذریعے ہدایت دے رہے ہیں۔اس سے قبل خیبرپختونخوا سے پولیس کمانڈوز زمان پارک پہنچے۔خیبرپختونخوا کے پولیس کمانڈوز عمران خان کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔کلوز سرکل میں خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 15 پولیس کمانڈوز آج عمران خان کی رہائش گاہ لاہور پہنچے ہیں۔اسپیشل برانچ کی طرف سے عمران خان کے لیے جاری کیے گئے سکیورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سکیورٹی کے اقدامات بڑھا ئے گئے۔ عمران خان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بھی بنا دی گئی۔زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سکیورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے۔

زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کو 6 نومبر کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک منتقل کیا گیا۔میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 11 بجے ڈسچارج کر دیا تھا، آرام کے دوران عمران خان کو دائیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں