کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے ضرورت کی بنیاد پر SDMA یونٹس قائم کیے جائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ضرورت کی بنیاد پر مزید SDMA یونٹ قائم کرینگے، اس بارے وزراء حکومت، ممبران اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق امیدواران اسمبلی تحریک کریں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے ضرورت کی بنیاد پر SDMAیونٹس قائم کیے جائینگے۔

حویلی، کھائی گلہ، کوٹلی،بھمبر، میرپور، جہلم ویلی،نیلم ویلی اور کھاوڑہ سمیت جہاں بھی ضرورت ہے اسکی تحریک کی جائے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نےقدرتی آفات اور حادثات میں جانی اور مالی نقصانات کو کرنے/ بچاو کیلئے تحصیلوں کی سطح پر سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم اسکے علاوہ بھی جہاں ضروری ہے ایس ڈی ایم اے یونٹس اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر تیاری کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال اور مضبوط کرنا ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ڈی ایم اے کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیاررہے، ندی نالوں اور دریاوں میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی رکھی جائے اور میونسپل حدود میں سیوریج لائینز کی صفائی کا اہتمام کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران سیوریج لاینز بند نہ ہوں ایمر جنسی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے امدادی اشیاء کا سٹاک رکھا جائے-ایس ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ, محکمہ صحت , سول ڈیفنس کے ساتھ ملکر کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمنٹے کے لیے پیشگی انتظامات اور تیاری مکمل رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں