لندن اور پاکستان میں دو اہم میٹنگز، بڑی خبر آنے کادعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا ہے کہ عمران خان گولیاں لگنے کے باوجود اپنے مشن پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے انتخابات میں ٹکٹ عمران خان دیں گے،جس کو دیں گے وہی جیتے گا، گجرات میں بھی ہر طرف لوگ ہی لوگ تھے رانا عظیم کا مزید کہنا ہے دنیا کپتان کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے۔

دو اہم میٹنگ ہوئیں، اور ایک بڑی اہم خبر آنے والی ہے۔ایک میٹنگ لندن اور ایک پاکستان میں ہوئی ہے۔رانا عظیم نے دعوی کیا کہ لندن میٹنگ میں باؤ جی نے تین نام لکھ کر دیے اور کہا کہ ان سے باہر تعیناتی نہیں ہونی چاہیے۔وہاں کہاں گیا کچھ نام آصف زرداری نے بھی دیے ہیں تو کہا گیا ان ناموں پر ہی رہیں جو کہے گئے ہیں۔اب کئی جگہ سے شور اٹھے گا۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات ہوئی۔ایک انٹرویو میںوزیر دفاع نے بتایا کہ وہ اور شہباز شریف لندن آئے ہی اس لیے تھے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے رہنمائی لے سکیں، تاہم آج کے اجلاس میں تعیناتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی طرف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا بیان خود ایک بہت بڑا اشارہ ہے کہ ادارہ کس طرف اس معاملے کو لے جا رہا ہے، الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ آج سے نہیں تین چار روز سے جاری ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، فوج ایسے کسی غیر آئینی اقدام کی مرتکب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے، پارٹی اس حوالے سے مشاورت کرے گی، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ تھوڑے حالات سازگار ہوجائیں تو وہ بھی وطن واپس آکر ملک کی خدمت کرسکیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آئینی معاملے کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، ان کا گزشتہ اکتوبر میں تنازع ہوا، تاکہ وہ موجودہ تعیناتیوں پر اثر انداز ہوسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں