ارشد شریف کیس، اہم ترین شوٹنگ سائٹ پر سرگرمیاں کیوں بند کر دی گئیں؟

مگادی (پی این آئی) اینکر ارشد شریف کے قتل کیس کے بعد کینیا کے علاقے مگادی میں قائم شوٹنگ سائٹ پر تمام سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایموڈمپ پر عملے کے چند افراد رہ گئے ہیں جبکہ سائٹ کو تحقیقات کیلئے بند کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ صحافی و ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قتل کے بعد امریکی سیکیورٹی فرم، پولیس اتھارٹی اور متعدد کمپنیوں نے شوٹنگ سائٹ سے معاہدے ختم کردیئے ہیں۔ مگادی میں واقع شوٹنگ سائٹ پر ارشد شریف نے زندگی کے آخری لمحات گزارے تھے۔

یہاں قائم شوٹنگ سائٹ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی وقار احمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بھائیوں کے کاروباری امور دیکھنے والے شخص کا کہنا ہے کہ شوٹنگ سائٹ جلد کھل جائے گی اور یہاں معمول کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close