نقیب اللہ قتل کیس، رائو انوار نے بیان ریکارڈ کروا دیا

کراچی (آئی این پی) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس ملیر را ئوانوار نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا،رائو انوار کا کہنا تھا کہ محکمانہ دشمنی کی وجہ سے کیس میں ملوث کیا گیا، سی ڈی آر اور جیو فینسنگ کی رپورٹس میں واضح تضاد ہے،

جس وقت واقعہ ہوا وہ وہاں نہیں تھے،سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کا کہنا تھا کہ 13جنوری 2018کو بطور ایس ایس پی دہشتگردوں کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا، جب شاہ لطیف ٹائون میں موقع پر پہنچا تو مقابلہ ہو چکا تھا،انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ایس ایس پی فراہم کی گئی معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close