بحرین کی فضائوں میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے کی گھن گرج، ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

منامہ(آئی این پی)بحرین ائیر شو میں جے ایف 17لڑاکا طیارہ توجہ کا مرکز بن گیا ، سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کی،نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ نے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، ایئرشو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے،

ترجمان کا کہنا تھا کہ تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کیساتھ جے ایف 17لڑاکا طیارہ توجہ کامرکز بنا رہا، سربراہ پاک فضائیہ نے ایئرشومیں پاک فضائیہ اہلکاروں کی کارکردگی کوسراہا،سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایئرشومیں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کیلئے باعث فخر ہے،ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کئی اعلی عہدیداروں سے ملاقات کیں ، اس موقع پر پاک فضائیہ اہلکاروں نے آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ہتھیاروں پر حاضرین کومعلومات دیں،حاضرین فخر پاکستان جے ایف17تھنڈرطیارے کو درمیان دیکھ کرپرجوش تھے ، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایف 17طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا،بحرین کی فضاں میں پاکستانی طیاریکی گھن گرج سے ہجوم کا جوش وخروش قابل دید رہا، جے ایف 17طیارے کی لینڈنگ کے بعد حاضرین کا پرجوش انداز میں تالیوں سے استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close