پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں لڑائی۔۔ گولیاں چل گئیں

راولپنڈی (پی این آئی) ٹیکسلا میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ایم این اے اور ایم پی اے کا جھگڑا طول پکڑ گیا،صوبائی وزیر ملک تیمور اور ایم این اے منصورحیات کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پی ٹی آئی کے وزیرکھیل پنجاب ملک تیمور اور ایم این اے منصورحیات کے کارکنان کا گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ رات 2بجے ایک بار پھر جھگڑا ہوا اورگولیاں چل گئیں۔

واقعے میں زخمی 2 افراد کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا جبکہ تیسرے کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ وزیرکھیل پنجاب ملک تیمور اورایم این اے منصورحیات نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں، زخمی ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایم این اے منصورحیات گروپ سے ہے۔منصور حیات کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملک تیمور کے ساتھ موجود سرکاری گارڈ نے بھی کی،آخری اطلاعات تک ٹیکسلا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرموجود ہے تاہم فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے دونوں دھڑے اسلام آباد کے داخلی راستے مارگلہ رضا شاہ چوک پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close