پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملہ روکنے والے نوجوان ابتسام کو انعامی چیک دیدیا

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملہ روکنے والے شخص کو 25 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑنے والے کارکن ابتسام حسن نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلی پنجاب نے نوجوان کی بہادری اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے اسے 25 لاکھ روپے کا چیک انعام کے طور پر دیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، اس نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ کارنامہ کسی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔ قوم ابتسام حسن کی دلیری کو دلام پیش کرتی ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ آپ جیسے بہادر نوجوان پر ناز ہے۔ آپ کے بروقت ایکشن نے کسی بڑے حادثے سے بچایا۔اس موقع پر ابتسام حسن کے ماموں ناصر محمود بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close