نواز، شہباز ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر دفاع کا دعویٰ

لندن ( آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم صرف مشاورت ہوئی ہے،آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

جمعہ کولندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ ہوا ہے جو حقیقت نہیں ہے ۔ ملاقات میں صرف آرمی چیف کی تقرری کے سلسلے میںصرف مشاورت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں