نیا آرمی چیف کون ہوگا؟ نواز، شہباز اور عمران ایک پیج پر آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔

نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ پاکستان روانہ ہونےسے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد وقت گزارا۔بعد ازاں شہباز شریف پاکستان روانہ ہوگئے۔جبکہ اس سے قبل عمران خان نے گجرات جی ٹی ایس چوک پر خطاب کے دوران کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم اخلاقیات کی وجہ سے اوپر آتی ہے لیکن یہاں اخلاقیات کا قتل ہورہا ہے کہ ایک مفرور آدمی ملک کے فیصلے کررہا ہے، جب ایسا ہوگا تو پھر کون چوری کو برا سمجھے گا، پھر کون محنت کرے کیوں تعلیم حاصل کرے، وہ چوری کرے پیسے بنا لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close