لندن سے خبر آ گئی، نواز شریف سے شہباز شریف کی کیا بات ہوئی؟

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے بعد ازاں صحافیوں کو تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کسی دن آرام سے بیٹھ کر بتائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دعا کریں اللّٰہ تعالی معاملات کو بہتر بنائے، ملک کو بھی بہتر راستے پر لے کر آئے، اس وقت ملک مشکل میں ہے۔

قبل ازیں لندن میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے دو روز میں دوسری ملاقات کی۔ لندن سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close