عمران خان کو گرفتار کریں گے تو ۔۔۔۔ فواد چودھری نے ایک بار پھر خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پرامن سٹیلمنٹ کیلئے تیار نہیں ہے، رانا ثنااللہ چا ہتے ہیں کہ ملک میں فساد ہو۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرعمران خان کوگرفتارکریں گے تو حالات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت قبل از وقت انتخابات کرانے پہ راضی ہوتی ہے ہم اس کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، باقی سارا فریم ورک ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر طے کرنے کو بھی تیار ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت آکشن کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے، رانا ثنا اللہ نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔فواد چودھری نے کہا کہ روزکسی نہ کسی کو اٹھا لیا جاتا ہے اور لوگوں کی ویڈیو زآجاتی ہیں، آرمی چیف کی تقرری پر اتفاق نہ ہونا سیاستدانوں کی ناکامی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close