ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی۔30 اکتوبر کو شعیب ملک نے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں ثانیہ مرزا بھی موجود تھیں۔ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈيا پر بتایا کہ وہ اپنے گھر میں منتقل ہوگئی ہیں، نئے گھر کی وڈیو بھی شیئر کی۔پاک بھارت سپر اسٹارز کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کا چار سال کا ایک بیٹا بھی ہے ۔علیحدگی کی خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے نجی ٹی وی نے شعیب ملک سے رابطے کی کوشش کی لیکن سابق کپتان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔شعیب ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن طلاق کی خبریں درست نہیں۔قریبی ذرائع کا مؤقف اپنی جگہ لیکن دونوں کی خاموشی خدشات کو جنم دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close