ڈیلی میل کیس، برطانوی عدالت نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا، تہلکہ خیز خبر

لندن(آئی این پی)برطانوی عدالت نے ڈیلی میل کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں۔

جواب کے لیے مزید وقت دیاجائے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے۔عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کوڈیلی میل کی لیگل کاسٹ ادا کرنا ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں