پاکستان میں کورونا کے کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) اس کے باوجود کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کورونا میں مبتلا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔ یہ بات اہم ہے کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے پاکستان 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں آج بھی مزید 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 51 کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 629 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں