پاکستان، روس سے تیل خرید سکتا ہے یا نہیں؟ امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سمیت ہر ملک روسی تیل درآمد کرنے کیلئے آزاد ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوسرے ممالک پر روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر فی الحال کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی اسی طرح روسی تیل درآمد کرسکتے ہیں جیسے بھارت کر رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو روس سے تیل کی درآمدات کا فیصلہ اپنے اپنے حالات کو دیکھ کر کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close