آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کی شہادتیں کس کے دبائو پر ضائع کیں؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(آئی این پی)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات نے عمران خان پر حملے کی شہادتیں نامعلوم دبا پر ضائع کیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح شہادتیں ضائع کیں وہ قابل دست اندازی جرم ہے، اس پر علیحدہ قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے وکلا کو ایف آئی آر اندراج کیلئے عدالت جانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close