حالات قابو سے باہر ہونے لگے، پنجاب میں گورنر راج لگنے کا امکان

لاہور(پی این آئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں ہے۔پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی قدم ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن و امان اور حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔گورنر ہاوس پر حملہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے۔گورنر ہاؤس کے گیٹ پر لوگ چڑھ گئے اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔

 

 

 

گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے مال روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں،تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کے دوران وفاقی حکومت کے خلاف اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگا تے رہے ۔پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب لاہور پر حملہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،گورنر ہاؤس پر پتھرائو گیٹ جلانا تشویش ناک ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی پالیسوں پر عمل کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لایا جاسکتا ہے ،دیگر سیاسی جماعتیں بھی میثاق معیشت کے لیے رضامند ہیں ،(ن )لیگ نے ہمیشہ میثاق معیشت کی بات ہے ،جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی ہم نے مہنگائی کو کنٹرول کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،گورنر ہاوس پنجاب لاہور پر حملہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے ،گورنر ہاوس پر پتھرائو گیٹ جلانا تشویش ناک ہے ،چند لوگوں کے جتھے وہاں روڈ بلاک کر دیتے ہیں ،عمران پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ پنجاب حکومت کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close