زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

کولمبو (آئی این پی)سری لنکا کے بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی زیادتی کے الزام میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواست نا منظور ہونے پر سری لنکن کرکٹر تحویل میں رہیں گے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوشکا گوناتھیلاکا ہتھکڑی لگا کر ویڈیو لنک پر سڈنی کی عدالت میں پیش ہوئے،سری لنکن کرکٹر کو دو روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دنوشکا نے وکیل کے ذریعے عدالت سے ضمانت کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close