سعودی وزیراعظم شہزاہ محمد بن سلمان کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی ولی عہد کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ، سعودی سکیورٹی ٹیم رواں ہفتے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے اکیس نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق رواں ہفتے کے آخر میں سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی، سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اسی طرح دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی جبکہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل بھی جاری ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری لگانے میں مدد کرے گا۔چینی کمپنیاں منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری چلائیں گی۔

یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے پچھلے ماہ اکتوبر میں بھی سعودی کا دورہ کیا تھا جہاں پر وزیراعظم نے سعودی فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹوسمٹ میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close