پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہو گئی، عمران خان کا بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہو گئی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اب منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگا۔انہوں نے لاہور میں پی ایف یو جے کے وفد سمیت سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد سے مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے،اسد عمر فیصل آباد سے قافلے کی قیادت کریں گے۔

 

 

 

مارچ فیصل آباد سے مارچ جھنگ،سرگودھا،میانوالی، لیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں میرا لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے،قوم اب تیار بیٹھی ہے۔عمران خان نے ایف آئی آر سے متعلق کہا کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نئے آرمی کی تقرری سے متعلق انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جو بھی آئے مجھے کوئی اعتراض نہیں،آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہئیے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے دو ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا، دو ہفتوں بعد مارچ کو راولپنڈی سے جوائن کروں گا۔اس سے قبل عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ایف آئی آر سمیت سپریم کورٹ میں آئی جی پنجاب کے بیان پر مشاورت کی گئی۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رواں ہفتے سے دوبارہ شروع ہوگا۔عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہر روز یہاں سے مارچ سے خطاب کروں گا۔ دس سے چودہ روز کے اندر لانگ مارچ پنڈی پہنچے گا۔‘‘ عمران خان کی طرف سے راولپنڈی سے مارچ کی قیادت سنبھالنے کو بھی معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے بند کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں