اداکارہ صبا قمر جلد کہاں جلوہ افروز ہونیوالی ہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) اداکارہ صبا قمر اور میکال ذوالفقار کی ویب سیریز “منڈی” کی ریکارڈنگ لاہور میں تسلسل سے جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز “منڈی” کی ریکارڈنگ میں بہت سے فنکار حصہ لے رہے ہیں ۔دونوں فنکاروں نے پہلی بار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں،

صبا قمر سیاستدان کا کردار کررہی ہیں جس کے بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کا یہ کردار مریم نواز شریف سے مماثلت رکھتا ہے کیونکہ ان کا گیٹ اپ بھی مریم نواز جیسا ہے۔ سیریز میں نئیر اعجاز،عثمان پیر زادہ اور عینی جعفری سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اویس خان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close