لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس کے رزلٹ میں کچھ “ممنوعہ چیزوں” کی مقدار بھی رپورٹ ہوئی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں غریدہ فاروقی نے کہا “چند ہسپتال ذرائع بتا رہے ہیں کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ جب شوکت خانم پہنچتے ہی لیا گیا تو ٹیسٹ میں چند “ممنوعہ چیزوں” کی مقدار بھی رپورٹ میں آ گئی۔
جس کی وجہ سے وہ رپورٹ چھپا لی گئی۔ اس دوران تیزی دکھاتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہسپتال کی ٹیم شوکت خانم لے آئیں لیکن شوکت خانم نے بلڈ ٹیسٹ یا ایکسرے کروانے سے انکار کر دیا اور عمران خان کی منشا کیمطابق کی رپورٹ بنا کر دے دی۔ بعد میں ایم ایس جناح ہسپتال نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بتایا کہ جس طرح کا میڈیکولیگل ہوا ہے یہ غیرقانونی ہے اور یہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔”غریدہ فاروقی کے مطابق ” کچھ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ جناح ہسپتال کے میڈیکو لیگل رجسٹر کو ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے ساتھ لے گئیں۔ یہ تمام بہت عجیب و غریب معاملہ ہے اور ذرائع کیمطابق ایسا ہوا ہے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں