عمران خان نے معافی مانگ لی، ہسپتال سے اہم ترین بیان جاری

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعظم سواتی کی صاحبزاد ی کو بھیجی جانے والی ویڈیو پر شدید غصے اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال سے پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ میں اعظم سواتی کی اہلیہ جو کہ ایک تہجد گزار خاتون ہے ، سے پورے پاکستان کی جانب سے معافی مانگتاہوں ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا ٹویٹر پر جاری پیغامات میں کہناتھا کہ میں پاکستان کی طرف سے اعظم سواتی کی اہلیہ سے معافی مانگنا چاہتاہوں،جو بہت نجی ، غیر عوامی اور تہجد گزار خاتون ہیں اور انہیں تکلیف پہنچی ، اس تکلیف اور درد کیلئے جس سے وہ گزر رہی ہیں ۔

پاکستان انسانی وقار، خاندان کی عزت اور چادر و چاردیواری کی اسلامی اخلاقی اقدار پر بنا۔برہنہ ہونے سے لے کر حراستی تشدد تک اعظم سواتی کے ساتھ ریاست کے ہاتھوں جو کچھ ہوا وہ ان تمام اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اب یہ ویڈیو ، جہاں ان کی اہلیہ کی نجی زندگی کی خلاف ورزی کی گئی ، یہ بہت ہی حیران کن ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، ایسا اذیت سے کسی بھی انسان کو نہ گزرنا پڑے ،میں چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرتاہوں کہ وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close