زمبابوے نے انڈیا کو شکست دیدی تو زمبابوین شہری سے شادی کروں گی، پاکستانی اداکارہ کا اعلان

کراچی (پی این آئی) ٹی 20ورلڈ کپ میں پے درپے میچز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی قسمت اگر مگر سے وابستہ ہو چکی ہے۔ اگر فلاں ٹیم فلاں سے میچ ہار جائے، فلاں ٹیموں کے میچ پر بارش ہو جائے، پاکستانی ٹیم اتنے مارجن سے فلاں ٹیم سے جیت جائے تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

اگر مگر کی اس صورتحال میں پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچانے کا ایک انوکھا ہی طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کل بھارت اور زمباوے کا میچ ہونے والا ہے اور اس میچ میں بھارت کی شکست سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے لہٰذا سحر شنواری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کر دیا ہے کہ” کل اگر زمباوے کی ٹیم ’معجزانہ طور پر‘ بھارت کو ہرا دیتی ہے تو میں زمباوے کے کسی شہری کے ساتھ شادی کروں گی۔“اس کے بعد جنوبی افریقہ اور پاکستان کے گزشتہ میچ کے ہنگام سحر شنواری نے لکھا کہ ”اگر پاکستان آج جنوبی افریقہ کو ہرا دیتا ہے تو میں بنگالی بابا کے پاس جاؤں گی اور بھارتی ٹیم پر کالا جادو کراؤں گی تاکہ وہ زمباوے سے ہار جائے اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔“

 

 

 

ان ٹویٹس کے بعد ایک ٹویٹ میں سحرنے لکھا کہ ”میری ایک ٹویٹ بھارت میں وائرل ہونے پر بھارت کے بہت سے فلم و ٹی وی پروڈیوسرز مجھ سے انسٹا گرام پر رابطہ کر رہے ہیں۔ان سب کا شکریہ، لیکن میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں 2020ءسے ٹی وی انڈسٹری چھوڑ چکی ہوں اور تاحال میرا واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close