الیکشن کی بجائے 3 استعفوں تک احتجاج, عمران خان کا نیا یوٹرن

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس میں کسی بھی موقع پر اپنے اس دیرینہ مطالبے ’’فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دینےکا مطالبہ نہیں دہرایا‘‘ کیا وہ اس مطالبے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق الیکشن کی تاریخ کی جگہ تین استعفوں تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ایک نیا یوٹرن ہے کیونکہ ان کے جلسوں اور لانگ مارچ سمیت انٹرویوز اور بیانات میں الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ سرفہرست رہا ہے اور مذکورہ پریس کانفرنس میں یہ پہلا موقع تھا کہ انہوں نے اس مطالبے کو قطعی طور پر نہ صرف نظر انداز کیا بلکہ اس مرتبہ انہوں نے’’تین استعفوں تک احتجاج جاری رکھنے کا نیا بیانہ پیش کیا ہےاور پریس کانفرنس میں انہوں نے اس مرتبہ بھی ’’اپنا حریف اسٹیبلشمنٹ‘‘ کو ہی بنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close