وزیر آباد سٹی تھانے کی لائیٹ کیوں بند ہو گئی؟

وزیر آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے کی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پی ٹی آئی کے زمہ دار رہنما تھانہ وزیر آباد پہنچ چکے ہیں لیکن اس دوران تھانہ وزیر آباد سٹی کی لائٹ بند ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی چئیرمین پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زبیر نیازی لائرز ونگ پنجاب کے عہدیداران کے ہمراہ مقدمہ درج کرانے تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچے تو پولیس اسٹیشن کی لائٹ بند ہو گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے سوال کیا کہ تھانہ سٹی کی لائٹ جان بوجھ کر خراب کی گئی یا واقعہ ہی خراب ہے، پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ درخواست آن لائن ٹیگ کے بغیر نہیں دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست کی آن لائن رسید وصول کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close