پی ٹی آئی سے مزید گرفتاریاں ہوگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)پولیس نے تحریک انصاف کے 20مظاہرین کو حراست میں لےلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چھٹہ نے کہا ہے کہ فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، 20 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس اور ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کا سر پھٹا اور وہ شدید زخمی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ اسلام آباد مکمل طور پر اس وقت کھلا ہوا ہے، صرف فیض آباد پر دن بھر آپریشن ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close