پی ٹی آئی کے مظاہرین نے غریب کی موٹر سائیکل جلا دی، روتے نوجوان کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ایک غریب نوجوان کی موٹرسائیکل نذرِ آتش کردی۔متاثرہ نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے بتاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے 50 سے 60 مظاہرین نے اس کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔ وہ موٹرسائیکل چلا کر گھر کا خرچہ چلاتا ہے۔ واقعہ فیض آباد کے قریب آئی جے پی روڈ پر پیش آیا۔

متاثرہ نوجوان کی شناخت اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے جس کے والد فوت ہوچکے ہیں۔ وہ آٹھ بہن بھائی ہیں جن میں سے دو بھائی بائیکیا کمپنی کیلئے موٹر سائیکل چلا کر گھر کا خرچہ چلاتے ہیں۔ نوجوان نویں جماعت کا طالب علم ہے اور اپنی پڑھائی کا خرچہ بھی اسی بائیک سے پورا کرتا ہے۔مظاہرین نے پولیس ملازم لال خان کا بھی موٹرسائیکل جلا دیا۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ ناکے پر ڈیوٹی پر موجود تھا، پی ٹی آئی والوں نے بائیک کو آگ لگا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close