تحریک انصاف کا آج پھر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے ہفتہ کو بھی ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔جمعہ کو سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہفتہ کو بھی پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہفتہ کو شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماعات منعقد ہوں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گے جبکہ میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاجی میں شرکت کروں گا۔اسد عمر نے کارکنوں کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close